یوم شھادت فرزند انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی

بسم رب الشھداء
ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اللہ امواتا
بل احیاء عند ربھم یرزقون۔
Holy Quran 3:169
—————
یوم شھادت فرزند انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی
🌹————————🌹

آج 7مارچ ارض پاکستان پہ اس ناحق خون کے بہنے کی یاد تازہ کرتا ہے جسے مظلوموں کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام اور اپنی دینی و الہی اقدار کی حفاظت اور حاکمیت الہی کے لئے قیام کے جرم میں ہمارے ملک میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور وہ مجاہد وطن,حق شناس ،وظیفہ شناس اور اسلامی قیادت کے برچمدار شہید ذاکٹر محمد علی نقوی رضوان اللہ علیہ ہیں-لاکھوں درود و سلام اس پاکیزہ روح پہ جس نے انقلاب اسلامی کے ایک مخلص سپاہی کی حیثیت سے خط سرخ شہادت کو اعزاز سمجھا اور اپنے خون سے دین مبین اسلام کی آبیاری کرکے اس دین کی حقانیت کی دلیل بن گئے-
آج ھم مجلس علمائے شیعہ یورپ کی طرف سے ملت پاکستان ،تمام مظلومین عالم اور پیروان راہ امام و انقلاب بالخصوص رہبر معظم انقلاب اور امام زمان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ھیں ۔ –
ہم ہوں نہ ہوں اس بزم میں یہ سلسلہ جاری رہے قائم عزاداری رہے-
شعبہ نشرواشاعت
🌷مجلس علمائے شیعہ یورپ🌷