بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجلس علمائے شیعہ یورپ کی جنرل کونسل کا رسمی اجلاس
مورخہ ۴ مئی بروز ھفتہ اسلامک سنٹر لندن میں زیر صدارت حجة الاسلام والمسلمين مولانا سيد علی رضا رضوی منعقد ھوا ، جنرل کونسل کے تقریباً ۸۰ فیصد ارکان نے شرکت کی ،کابینہ کے تمام افراد موجود تھے یورپ کے علما کی نمائیندگی مولانا ذاكرحسین قبلہ کررھےتھے
۱- ایجنڈے کے مطابق گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی ، هاوس نے مولانا سید علی رضا رضوی اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مولانا سید امیر حسین نقوی صاحب اور دوسرے علمائے کرام کی مجلس کے اتحاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی اور کا بینہ کو مذاکرات جاری رکھنے اور بہتر حل کے لیے مینڈیٹ دیا اور یہ فیصلہ ھوا کہ جو بھی دستور میں ترمیم کرنی ھو تو اسے بل کی شکل میں ۶ جولائی کو منعقد ھونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں دستور کے مطابق دو تہائی اکثریت سے منظور کیا جائے
اجلاس میں تمام جنرل کونسل کے افراد شرکت فرمائیں۔
۲-ریلیجیس ایڈوائزر ی بورڈ (شریعہ بورڈ) کومنظم کیا جائے گا
۳- مجلس علما شیعہ یورپ کا سالانہ تنظیمی اجلاس مورخہ
۲۳ جون بروز اتوار ایک بجے ادارہ معارف اسلامی حسینہ
برمنگھم میں منعقد ھو گا
۴- اسکولوں میں جبری سیکس تعلیم کے حوالےسے دوسری تنظیموں اور اداروں سے مل کر نصاب کی تیاری اور لائحہ عمل
۵- سعودی عرب میں بے گناہ افراد کے سر قلم کرنے اور شیعہ مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پائمالی کی شدید مذمت کی گئی
٦- ماہ مبارک رمضان میں اسلام اور قرآنی تعلیمات کوعام کرنے کے لیے فرصت سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور پاکستان میں مسنگ پرسن کے لیے آواز بلند کی جائے ۔